احمد چیمہ کی ہمشیرہ کا بینک اکائونٹ ڈی فریز کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء مزید بحث کیلئے طلب

منگل 23 اکتوبر 2018 14:20

احمد چیمہ کی ہمشیرہ کا بینک اکائونٹ ڈی فریز کرنے کی درخواست پر فریقین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ کی ہمشیرہ کا بینک اکائونٹ ڈی فریز کرنے کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کیلئے طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار سعدیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ احمد چیمہ کی بہن ہونے کی وجہ سے میرا بھی بینک اکائونٹ فریز کر دیا گیا ہے حالانکہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ میرا ایم سی بی بینک میں اکائونٹ ڈی فریز کرنے کا حکم دیا جائے ۔احتساب عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس پر مزید سماعت 25اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :