ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب سے جواب طلب کرلیا

منگل 23 اکتوبر 2018 14:20

ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب سے جواب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب عامر اعجاز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے فیصل آباد کے محمد دلدار کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ 1972ء سے سرکاری اراضی پر آباد ہیں ،عدالت کے حکم کے باوجود مالکانہ حقوق نہیں دیئے جا رہے اور عدالت کے چھ نومبر 2017ء کے حکم پر پر عمل نہیں کیا جا رہا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ چیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔عدالت نے چیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔