آذربائیجان اسٹیٹ بارڈر چیف کی نیول چیف سے ملاقات ،ْباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

سربراہ پاک بحریہ نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی

منگل 23 اکتوبر 2018 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء)آذربائیجان کے ا سٹیٹ بارڈر سروس چیف کرنل جنرل ایلچن گٴْلی اًیو نے نیو ل ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آذربائیجان اسٹیٹ بارڈر چیف اور نیول چیف کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف اٴْمور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے کی سکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔سربراہ پاک بحریہ نے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق آذربائیجان اسٹیٹ بارڈر سروس کے چیف نے بحری قزاقی اور میری ٹائم دہشت گردی کی روک تھام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو بھی سراہاہے ۔