اپوزیشن کی جانب سے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا قوی امکان

منگل 23 اکتوبر 2018 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) اپوزیشن کی جانب سے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا قوی امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آصف زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے خلاف قرارداد لانے کی بھی تجویز دی تھی ،ْذرائع کے مطابق اپوزیشن نے 31 اکتوبر کو کل جماعت کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے میزبان مولانا فضل الرحمان ہوں گے جبکہ تمام انتظامات بھی وہ خود کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے تاریخ سے متعلق آصف زرداری کو بھی آگاہ کردیا ہے اور دیگر جماعتوں سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں ،ْ اے پی سی کی تاریخ سے متعلق دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔