جامعہ کراچی کی سیرت چیئر کے زیراہتمام سالانہ قومی سیرت کانفرنس (آج) ہوگی

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر پیر نورالحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے

منگل 23 اکتوبر 2018 14:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) جامعہ کراچی کی سیرت چیئر کے زیر اہتمام سالانہ قومی سیرت کانفرنس بعنوان ’’سیرت طیبہ کی روشنی میں سیاسی، معاشی ومعاشرتی مسائل اور ان کا حل‘‘ (آج) بدھ صبح 9:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہو گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان صدارت جبکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پروفیسر ڈاکٹر پیرنورالحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹرسیرت چیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری خطبہ سپاس وتعارف جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد مقالہ خصوصی پیش کریں گے۔ دیگر مقررین میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاداپنا مقالہ بعنوان: ’’فرقہ پرستی اور انتہا پسندی کاخاتمہ تعلیمات نبوی ؐکی روشنی میں‘‘ جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا اپنا مقالہ بعنوان: ’’سیرت طیبہؐ کی روشنی میں بین الاقوامی تعلقات کے اصول‘‘ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کالجیٹ برانچ، حکومتِ بلوچستان کے کلیم اللہ بن داؤد خان اپنا مقالہ بعنوان: ’’سیرت طیبہ کی روشنی میں اسلام کے اقتصادی نظام کا جائزہ‘‘ ،پنجاب یونیورسٹی لاہورکے محمد شیراپنا مقالہ بعنوان: ’’ ماحولیاتی مسائل اور ان کا حل سیرت طیبہ کی روشنی میں‘‘، جی، سی یو نیورسٹی لاہورکے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نعیم انور الازھری اپنا مقالہ بعنوان: ’’اقلیتوں کے انسانی، سماجی اور مذہبی حقوق سیرت طیبہ کی روشنی میں‘‘،یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزکی اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر شاہدہ تسنیم مغل اپنا مقالہ بعنوان: ’’تضادات کا حل سیرتِ طیبہ کی روشنی میں‘‘،ڈاکٹر سعید احمد سعیدی چیئر مین شعبہ علومِ اسلامیہ پی ایچ ڈی سکالر حافظ عرفان اللہ لاہور گیریژن یونیورسٹی، لاہور اپنا مقالہ بعنوان: ’’اخلاق نبوی غزوات نبوی کے تناظر میں‘‘،یونیورسٹی آ ف سرگودھاکے ڈاکٹر محمد شہباز منج اپنا مقالہ بعنوان: ’’تہذیبِ معاشرت میں اسلام کے نظمِ عائلہ کا کردار‘‘،ڈائریکٹر شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر،جامعہ کراچی ڈاکٹر عابدہ پروین اپنا مقالہ بعنوان: ’’ریاست مدینہ کی روشنی میں بین الاقوامی معاشرے کی ترویج‘‘،جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عاطف اسلم رائواپنا مقالہ بعنوان: ’’پٴْرامن بقائے باہمی کے بنیادی اصول: تعلیمات نبوی کی روشنی میں‘‘اور جامعہ کراچی کے ڈاکٹر جواد حیدر ہاشمی اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان: ’’اسلامی ریاست میں حکمرانوں کی صفات و خصوصیات کا سیرت طیبہ کی روشنی میں تحقیقی جائزہ‘‘ پیش کریں گے۔

علاوہ ازیںکانفرنس میں ملک بھر کی جامعات سے سکالرز اپنے مقالے پیش کریں گے۔