ستمبر میں جاز20 ملین سے زائد براڈ بینڈ صارفین کے ساتھ پہلی بڑی سیلولر کمپنی بن گئی

منگل 23 اکتوبر 2018 14:40

لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)کے اعدادو شمار کے مطابق ستمبر 2018ء میں جاز نی20431479 براڈ بینڈ صارفین کے ساتھ پاکستان کی پہلی بڑی سیلولر کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے،کمپنی کے ذرائع کے مطابق جاز نے ایک مرتبہ پھر 20ملین براڈ بینڈ سبسکرائبرز کے ذریعے انڈسٹری میں یہ مقام حاصل کیا ہے، ترجمان کے مطابق کمپنی نہ صرف انٹرنیٹ بلکہ دیگر بہت سے فیچرز اور تھری و فور جی ڈیٹا کی منفرد سہولیات فراہم کر رہی ہے جس کی وجہ سے دن بدن اس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جاز برانڈ اور سروسز دونوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور ملک کے دور دراز علاقوں میں صارفین کو تمام سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :