پنجاب اسمبلی کی کرسیاں گر کرا کرجعلی ویڈیو پیش کی گئی. حمزہ شہباز

ساری جماعتیں کہتی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی.صحافیوں سے گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 23 اکتوبر 2018 15:18

پنجاب اسمبلی کی کرسیاں گر کرا کرجعلی ویڈیو پیش کی گئی. حمزہ شہباز
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 اکتوبر۔2018ء) پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی کرسیاں گر کرا کرجعلی ویڈیو پیش کی گئی. پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے ایوان کے باہرصحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم ذمے دار اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے. انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے تعلیم کا بجٹ 550 فیصد بڑھایا تھا،وزیرا عظم ہاﺅس کی گاڑیاں اور بھینسیں بیچنے سے بھوکوں کے پیٹ بھر گئے؟حمزہ شہبازنے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک پرانی جماعت ہے، آج یا کل ہم ملیں گے،ساری جماعتیں کہتی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، پرویز الٰہی کو جھوٹ کا حساب دینا ہو گا.

(جاری ہے)

اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، واک آﺅٹ کرکے اسمبلی کے باہر دھرنا دیا اور ”گو نیازی، گو نیازی“ کے نعرے لگائے. پنجاب اسمبلی میں یہ مناظر بھی دیکھنے میں آئے کہ اپوزیشن ارکان کی نشستیں خالی پڑی تھیں جبکہ چاروں جانب مختلف پھٹے ہوئے کاغذات بکھرے پڑے تھے. پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ نون کے راہنما حمزہ شہباز شریف کے ہمراہ اپوزیشن ارکان نے ایوان کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرین میں خواتین سمیت نون لیگ کے ارکین کی بڑی تعداد موجود تھی.

اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، ”گو نیازی، گو نیازی“ اور ”شرم کرو حیا کرو، شہباز شریف کو رہا کرو“ کے نعرے لگائے. مظاہرین نے کہا کہ جب تک6 ارکان کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی تب تک اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے اور باہر مظاہرے کریں گے. اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، ”گو نیازی، گو نیازی“ اور ”شرم کرو حیا کرو، شہباز شریف کو رہا کرو“ کے نعرے لگائے. مظاہرین نے کہا کہ جب تک6 ارکان کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں ملے گی تب تک اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے اور باہر مظاہرے کریں گے.