پنجاب بینک نے کسٹمر سروسز و ٹیلی مارکیٹنگ بڑھانے کیلئے لاہورمیں نئے رابطہ مرکز کا آغاز کردیا

منگل 23 اکتوبر 2018 15:37

پنجاب بینک نے کسٹمر سروسز و ٹیلی مارکیٹنگ بڑھانے کیلئے لاہورمیں نئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) ملک میں تیزی سے ترقی کرنیوالے بینک آف پنجاب نے کسٹمر سروسز اور ٹیلی مارکیٹنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے لاہور میں نئے رابطہ مرکز کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

بینک ترجمان کے مطابق بینک صارفین کو 24گھنٹے اور ساتوں روز اپنے صارفین کو مکمل خدمات فراہم کرتا ہے جبکہ نئے رابطہ مرکز کے کھلنے سے ہر قسم کے بینک صارفین کو بینکنگ اور اس سے متعلقہ تمام بینکنگ سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔

رابطہ سنٹر کا آغاز بھی آئے روز پنجاب بینک کے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد، گروتھ میں اضافے اور بینکنگ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، نئے رابطہ مرکز میں صارفین کو مثالی فیچرز بشمول ویڈیو کالنگ، سوشل میڈیا مینجمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے صارفین کو ویب چیٹ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :