وحید مراد کے بیٹے کی جانب سے ’کوکو کورینا‘ کی 'بربادی' پر مداحوں سے معذرت

کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں کوکو کورینا کا ریمکس گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکار احد رضا میر نے گایا میوزک کی پسند اور ناپسند بیان کرنے میں کوئی برائی نہیں ،ْاس کو کوئی پیچیدہ بحث بنانے کی بھی ضرورت نہیں ،ْ شیری رحمن

منگل 23 اکتوبر 2018 16:18

وحید مراد کے بیٹے کی جانب سے ’کوکو کورینا‘ کی 'بربادی' پر مداحوں سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) کوکو اسٹوڈیو سیزن 11 میں احد رضا میر اور مومنہ مستحسن کی آواز میں پیش کیے گئے گانے ’کوکو کورینا‘ کے ری مکس ورڑن کو سن کر چاکلیٹی ہیرو مرحوم وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد نے اپنے والد کے تمام مداحوں سے معافی مانگ لی۔کلاسک گانا ’کوکو کورینا‘ لیجنڈری اداکار وحید مراد پر فلمایا گیا تھاجس کی شاعری مسرور انور نے لکھی تھی اور اسے سہیل رانا نے کمپوز کیا تھا تاہم کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں گانے کا ری مکس مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آیا اور سوشل میڈیا پر اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

گانا سننے کے بعد وحید مراد کے صاحبزادے عادل مراد نے اپنے والد کے تمام مداحوں سے فیس بک پر معذرت کی اور مایوسی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

عادل مراد نے لکھاکہ ’میں وحید مراد کے پرستاروں سے معذرت خواہ ہوں کہ کوک اسٹوڈیو کو ’کو کو کورینا‘ کو ریمیک یا تباہ کرنے کی اجازت دی گئی ،ْ مجھے کوکو اسٹوڈیو برانڈ پر اعتبار تھا لیکن اب اسے مکمل طور پر احمق چلا رہے ہیں۔

پاپ کوئن نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے بھی تنقیدی ٹوئیٹ کی اور لکھاکہ کوک اسٹوڈیو کی پروڈکشن ٹیم کو فوری طور پر تبدیل ہونے کی ضرورت ہی!دوسری جانب پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی طرح ’کوکو کورینا‘ کے ریمکس پر بذریعہ ٹوئٹر پوسٹ ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔شیری رحمان نے لکھا کہ میوزک کی پسند اور ناپسند بیان کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے اور اس کو کوئی پیچیدہ بحث بنانے کی بھی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں احد رضا میر کا ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ 19 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی تھی۔