مقبوضہ کشمیر ،ْ کلگام دھماکے کا زخمی کشمیری نوجوان دم توڑ گیا ،ْشہداء کی تعداد 10ہوگئی

منگل 23 اکتوبر 2018 16:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم کے نتیجے میں دو روز قبل ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان دم توڑ گیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق مذکورہ زخمی کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد کلگام میں بھارتی مظالم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

حریت کانفرنس کے سیکریٹری اطلاعات عبدالحمید لون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ احتجاج روکنے کیلئے بھارتی قابض افواج اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہیں، مظاہرین پر پیلٹ اور آنسو گیس شیلز فائر کئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کا بھارتی قابض افواج نے مکمل محاصرہ کر لیا ،ْ حریت کانفرنس کے قائدین کی گرفتاری کیلئے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔عبدالحمید لون کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کو مکمل معطل کردیا گیا ،ْ سری نگر اور مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 لگا کر کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔