نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کادائرہ کار 19شہروں تک بڑھادیا گیا،

ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

منگل 23 اکتوبر 2018 16:37

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کادائرہ کار 19شہروں تک بڑھادیا گیا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کادائرہ کار 19شہروں تک بڑھادیا گیا ہے جس سے عوام کی رہائشی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے جنوبی پنجاب کے عوام کو بھی یہ سہولت حاصل ہوگی۔

قبل ازیں سکھر، کوئٹہ، گلگت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد،فیصل آبادسمیت 7 شہروں میں یہ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ زبردست عوامی پذیرائی کے بعد منصوبے کو مزید 2 شہروں میں بھی اس سکیم کو شروع کرنے کا فی-صلہ کیا گیا ہے جن میں لاہور ، ملتان، رحیم یارخان، لیہ، بہاولپور، وہاڑی، قصور، سیالکوٹ، جہلم اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نادرا نے سکیم کے لئے درخواستیں جمع کرنے کا سلسہ شروع کردیا ہے جبکہ مزید شہروں میں بھی جنوری سے فارمز کی وصولی شروع کردی گئی جائے گی۔ منصوبے کیلئے ریگولیٹری باڈی بھی جلد تشکیل دی جائے گی۔ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کو ابتداء میں بھی زبردست مقبولیت اور عوامی پذیرائی حاصل ہوتی ہے اور نادرا دفاتر کے باہر فارمز جمع کرانے والوں کی بھی قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ نادرا فارمز کی وصولی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہا ہے۔