مارین کلک اور ماریوس کوپل سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 23 اکتوبر 2018 16:40

مارین کلک اور ماریوس کوپل سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ..
جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) کروشیا کے نامور ٹینس سٹار مارین کلک اور رومانیہ کے ماریوس کوپل اپنی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سوئس اندورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے رائونڈ 32 کے میچ میں کروشیا کے ٹینس سٹار مارین کلک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے ٹینس کھلاڑی ڈینس شاپووالو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے شکست دیکر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں رومانیہ کے ماریوس کوپل نے سخت مقابلے کے بعد امریکا کے ریان ہیریسن کو 6-2 اور 7-6(10-8) سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :