باورچی کے کھانے اور سلیقے سے متاثر ہو کر وزیر نے 25 ہزار روپے انعام

عمرے پر بھجوانے کا بھی وعدہ کیا، 48 سالہ حنیف خوشی سے نہال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اکتوبر 2018 16:30

باورچی کے کھانے اور سلیقے سے متاثر ہو کر وزیر نے 25 ہزار روپے انعام
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2018ء) : باورچی کے کھانے اور سلیقے سے متاثر ہو کر وزیر نے انعام کے طور پر 25 ہزار نقد انعام اور عمرے پر بھجوانے کا وعدہ بھی کیا۔ بھارت کے شہر منگلورو میں کرناٹکا کے ایک وزیر برائے فوڈ اینڈ سول سپلائز بی زیڈ ضمیر احمد خان نے ایک ہوٹل میں قیام کیا اور وہاں کھانا کھایا۔ باورچی کے ہاتھ کا ذائقہ اور اُس کا سلیقہ دیکھ کر وزیر نے خوشی سے باورچی کو نہ صرف 25 ہزار روپے ٹپ دی بلکہ اسے عمرہ کروانے کا وعدہ بھی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کرناٹکا کے ایک وزیر برائے فوڈ اینڈ سول سپلائز بی زیڈ ضمیر احمد خان سرکاری دورے پر ساحلی ضلع میں موجود تھے کہ وہاں سے مچھلی مارکیٹ گئے اور وقف کمیٹی یو کے کے صدر مونو، سابق ایم ایل اے محی الدین باوا اور یو ٹی افتخار علی کے ہمراہ کھانا کھانے کے لیے ایک ہوٹل میں رُکے۔

(جاری ہے)

ہوٹل کے شیف اور شریک مالک 48 سالہ حنیف نے مہمانوں کو ہوتل کی سب سے بہترین مچھلی اور اس کے ساتھ تیار کردہ چاول سرو کیے۔

کرناٹکا کے وزیر کو کھانے کی خوشبو اور کھانے کا ذائقہ اس قدر پسند آیا کہ انہوں نے کھانا تیار کرنے والے شیف حنیف کو نہ صرف اپنے پاس بٹھایا بلکہ اپنی پلیٹ سے اُسے کھانا کھلایا۔ حنیف نے بتایا کہ جیسے ہی میں ہال میں داخل ہوا تو وزیر ضمیر احمد خان نے مجھے خوش آمدید کہا اور اپنے پاس بٹھا لیا۔ حنیف نے بتایا کہ ضمیر احمد خان نے مجھے اپنی پلیٹ سے خود اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا اور مجھے بتایا کہ انہوں نے ایسی مچھلی اور ایسا کھانا آج تک نہیں کھایا۔

کھانا کھانے کے بعد ضمیر احمد خان نے حنیف کو پاس بُلا کر 25 ہزار روپے بطور ٹپ دئےاور وعدہ کیا کہ وہ اس کے عمرے کے اخراجات بھی برداشت کریں گے۔ حنیف جو گذشتہ 18 سال سے مچھلی پکاتا اور لوگوں کو کھلاتا رہا ہے، کا کہنا تھا کہ اتنے سالوں میں آج تک کسی نے مجھے ایسی پیشکش نہیں کی۔ حنیف نے بطور ٹپ ملے 25 ہزار روپے اپنے ہوٹل کے ملازمین میں بانٹ دئے۔

متعلقہ عنوان :