چراغ تلے اندھیرا،وزیراعلی سندھ کے شکایتی سیل کاصوبائی محکموں اورعوام سے آن لائن رابطے کا سلسلہ 3 ماہ سے منقطع ہونے کا انکشاف

منگل 23 اکتوبر 2018 17:02

چراغ تلے اندھیرا،وزیراعلی سندھ کے شکایتی سیل کاصوبائی محکموں اورعوام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) چراغ تلے اندھیرا،وزیراعلی سندھ کے شکایتی سیل کاصوبائی محکموں اورعوام سے آن لائن رابطے کا سلسلہ 3 ماہ سے منقطع ہونے کا انکشاف سامنے آگیا،حکومت سندھ اورماتحت اداروں کے خلاف وزیراعلی سندھ کوبراہ راست آن لائن شکایات بھجوانے میں شہریوں کودشواری کا سامنا ہے،صوبائی وزراء نے بھی شکایت سیل میں ٹیلیفون پربراہ راست شکایات سننے کا سلسلہ ترک کردیا،شکایت سیل میں تعینات جونئیرافسران کے خلاف مختلف محکموں کے سینئرزافسران کے خلاف کمپلینٹ پرتوجہ نہ دینے کی شکایات میں بھی اضافہ ہوگیا،شکایت سیل کو24 گھنٹے فعال رکھنے کے وزیراعلی سندھ کے اعلان پربھی عمل نہیں ہوسکا۔

پبلک مقامات پرشہریوں کے ساتھ سیلفیاں بنوانے اورعوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت اورعوام کے مابین فاصلے ختم کرنے کا عزم دہرانے والے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی عوام سے دورہوگئے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ تک عام شہریوں کی رسائی جبکہ سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی ناقص کارگردگی اورافسران کی کرپشن کے خلاف شکایات کے لیے قائم کیے گئے وزیراعلی سندھ کے شکایتی سیل کا آن لائن سسٹم تین ماہ سے ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے خرابی کا شکارہے جس کی بناء پرسندھ بھرکے لوگوں کوسرکاری محکموں کے خلاف شکایات براہ راست وزیراعلی سندھ کوبھجوانے اورآن لائن شکایات درج کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے شکایتی سیل کے سافٹ ویئرمیں خرابی کوتین ماہ سے زائد کا وقت ہوچکا ہے سندھ حکومت کے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیراعلی سندھ سیکریٹریٹ کے افسران نے اہم ترین معاملے کو نظر انداز کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ اورعوام کے مابین براہ راست رابطے کا واحد ذریعہ بھی دانستہ طورپرمنقطع کررکھا ہے اور سسٹم کی بحالی کے لیے پچھلے تین ماہ سے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے ایک شہری فائق نواز نے روزنامہ نائنٹی ٹونیوزکوبتایا کہ وہ گذشتہ تین ماہ سے وزیراعلی ہاؤس کے شکایتی سیل پرآن لائن شکایت درج کرانے کے لیے جب بھی سسٹم آپریٹ کرتے ہوئے شکایت سیل کی ویب سائٹ پرجاتے ہیں تو شکایات کی انٹری کے بعد سی ایم شکایتی سیل سے سسٹم میں خرابی کا پیغام نشرہوتا ہے اوررابطہ منقطع ہوجاتا ہے علاوہ ازیں وزیراعلی ہاؤس کے شکایتی سیل کے ا?ن لائن سسٹم میں خرابی کے باعث عوامی شکایات کے ازالے کے لیے صوبے کے دور دراز اضلاع اورصوبائی حکومت کے ڈویڑنل اور ضلعی دفاتراورانتظامیہ سے بھی شکایت سیل کا ا?ن لائن رابطہ منقطع ہے جس کی وجہ سے شکایات کے ازالے کے لیے رابطے اورہدایات جاری کرنے میں شکایت سیل عملے کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلی ہاؤس کے شکایتی سیل میں ٹیلیفون پربراہ راست شکایات سننے کے صوبائی وزراء کے شکایت سیل میں بیٹھنے کا سلسلہ منقطع کردیے جانے کا بھی پتہ چلا ہے شکایت سیل کے ایک افسرکا کہنا ہے کہ صوبائی وزراء کے شکایت سیل میں بیٹھنے کا سلسلہ بھی ختم کردیا گیا ہے اب صرف مختلف محکموں کے گریڈ سولہ اورسترہ کے افسران شکایات ٹیلیفون پریا وزیراعلی ہاؤس کے گیٹ پروصول کرتے اورانہیں مختلف محکموں کوبھجوادیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ کے شکایتی سیل کا ا?ن لائن سسٹم اورعملے کا ا?ن لائن رابطہ مختلف محکموں سے منقطع ہونے کے بعد شکایت گنند گان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے اوراب شکایات کے باوجود متعلقہ محکموں کے افسران کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی نہ جواب طلبی کی جارہی ہے جبکہ شکایت سیل کو24 گھنٹنے فعال رکھنے کے وزیراعلی سندھ کے اعلان پربھی عمل نہیں کیا جارہا ہے۔