Live Updates

زرعی ترقی کیلئے 93 ارب روپے مختص کئے ہیں، صوبائی وزیر نعمان احمد لنگڑیال

منگل 23 اکتوبر 2018 17:23

زرعی ترقی کیلئے 93 ارب روپے مختص کئے ہیں، صوبائی وزیر نعمان احمد لنگڑیال
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ زر عی ترویج و ترقی کیلئے موجودہ حکومت نے مالی سال2018-19 کیلئی93 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے جب کہ پچھلی حکومت نے مالی سال2017-18 میںزرعی شعبے کیلئی81 ارب30 کروڑ کی رقم مختص کی تھی۔آپ جانتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابقہماری حکومت کا بنیادی مقصدکسانوں کے مسائل کو حل کرنا اور ان کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے ہماری خاص توجہ کا مرکز چھوٹے کاشتکار ہیں کیونکہ ان کے پاس وسائل کی کمی ہے۔

موجودہ حکومت نے چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے امسال2 لاکھ50 ہزار بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں موجودہ مالی سال کیلئی15 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہم اپنے دورِ اقتدار میںکسانوں کی فلاح کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے زراعت کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں لانے کیلئے بہت سے پروگرام متعارف کروا رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ کاشتکار طبقہ کو گذشتہ دورِ حکومت میںبہت زیادہ محرومیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انہیں خاطرخواہ توجہ سے محروم رکھا گیا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ زراعت اور کسان دنیا کی ترقی کی دور میں پیچھے رہ گئے۔

آنے والے دنوں میں کاشتکاروں کی فلاح کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حکومت پنجاب اور آسٹریلین سینٹر فار انٹر نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے تعاون سے چھوٹے کاشتکاروں کی بہتری کیلئے آسان قرضہ جات کے حصول بارے رپورٹ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ڈاکٹر یوسف ظفر،چئیرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل،ڈاکٹر جان اسٹین پرجیکٹ کوآرڈینیٹر یونیورسٹی آف کوئین لینڈ آسٹریلیا،غالب نشتر صدر خوشحالی بینک،عارف ندیم سی ای اوپاکستان ایگریکلچر کوائیلشن،محمد رفیق اختر ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے دیگر ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ہے کہ قرضہ جات کا حصول چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح کیلئے نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے اور وسائل کم ہونے کی وجہ سے اسی زرعی قرضہ جات کے نظام کی وجہ سے چھوٹے کاشتکار زرعی مداخل کو آسانی سے خرید سکتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ قرضہ جات کا حصول چھوٹے کاشتکاروں کیلئے آسان بنایا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات