Live Updates

وزیر اعظم کی سعودی فرمانروراسے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

عمران خان اورشاہ سلمان بن عبد العزیز کا دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور متنوع کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی متعلقہ وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

منگل 23 اکتوبر 2018 17:14

وزیر اعظم کی سعودی فرمانروراسے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے متعلقہ وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے ۔منگل کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی فرمانروا خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور متنوع کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں اورمزدورں سے متعلقہ مسائل پر بھی بات کی جس پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی جانب سے متعلقہ وزارت کو پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد وزیر مملکت ھارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات