Live Updates

وزیراعظم کی سعودی وزراء سے ملاقات ، انرجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال

سعودی وزراء کا پاکستانی معیشت میں دلچسپی کا اظہار ، مشترکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پراجیکٹس پر گفتگو پاکستان میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے ،بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے ’ون ونڈو‘ آپریشن کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو کسی قسم کی دقت نہ ہو، عمران خان

منگل 23 اکتوبر 2018 17:48

وزیراعظم کی سعودی وزراء سے ملاقات ، انرجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے ’ون ونڈو‘ آپریشن کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو کسی قسم کی دقت نہ ہو، کاروباری طبقے کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے خصوصی سیل قائم کیا جا چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بات سعودی وزیر خزانہ احمد الجدان، سعودی وزیر تجارت وسرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر توانائی و معدنی وسائل انجینئر خالد الفالح ،سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیئرمین احمد الخطیب اور ڈائریکٹر پبلک انوسٹمنٹ فنڈ یاسر الرمیان سے ملاقات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داؤد وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس موقع پر ملک میں انرجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور بزنس کمیونٹی کی سہولت کیلئے ’ون ونڈو‘ آپریشن کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ کاروباری طبقے کو کسی قسم کی دقت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے خصوصی سیل قائم کیا جا چکا ہے۔

ملاقات میں سعودی وزراء نے پاکستانی معیشت میں دلچسپی کا اظہار کیا اور مشترکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پراجیکٹس پر گفتگو کی۔سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران طے پانیوالے معاملات پر پیشرفت کابھی جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر طے پایا کہ سعودی وزیر توانائی عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے جس دوران طے شدہ پراجیکٹس کو حتمی شکل دی جائیگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات