چین ، گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی کا امکان

منگل 23 اکتوبر 2018 17:21

چین ، گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی کا امکان
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) چین نے کہا ہے کہ مستقبل میں اس کی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب سربراہ شین گوبین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت انتہائی بلندی پر ہے اور 2017 ء کے دوران 29.4 ملین گاڑیاں تیار کی گئیں جس کو برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملکی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت 20.49 ملین یونٹ رہی جو 2017 ء کے اسی عرصے کی نسبت 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ستمبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں ستمبر 2017 ء کے مقابلے میں 11.55 فیصد جبکہ پیداوار میں 11.71 فیصد کمی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :