جنوبی کوریا، تیسری سہ ماہی کی پٹرولیم مصنوعات کی برآمد میں 4.9 فیصد اضافہ

منگل 23 اکتوبر 2018 17:21

جنوبی کوریا، تیسری سہ ماہی کی پٹرولیم مصنوعات کی برآمد میں 4.9 فیصد ..
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران اس کی تیل اور اس سے متعلقہ اشیاء کی برآمد میں 4.9 فیصد اضافہ ہوا جو کسی بھی سہ ماہی کی بلند ترین سطح ہے جس کی وجہ طلب اور نرخوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت کی جانب سے جاری جائزہ رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کی چار ریفائنریوں بشمول ایس کے انرجی، جی ایس کالٹیکس، ایس آئل اور ہنڈائی آئل بینک کی پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا حجم 128.29 ملین بیرل رہا جو 2017 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.9 فیصد زیادہ ہے۔

سہ ماہی کے دوران پٹرولیم و متعلقہ مصنوعات کی برآمد کا مالی حجم 10.92 ارب ڈالر رہا جو 2017 ء کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 45.2 فیصد زیادہ ہے۔سہ ماہی کے دوران سب سے زیادہ پٹرولیم مصنوعات 28.33 ملین بیرل چین کو برآمد کی گئیں جو کل پٹرولیم برآمدات کا 22 فیصد ہیں۔دوسرے نمبر پر تائیوان رہا جس کا پٹرولیم مصنوعات کی برآمد میں حصہ 16 فیصد رہا۔جاپان کو 11 فیصد، آسٹریلیا کو 8 فیصد اور سنگا پور کو کل پٹرولیم مصنوعات کا 7 فیصد حصہ برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :