Live Updates

جائز کام رکے گا نہیں اور ناجائز کام ہوگا نہیں‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اعلان

ہر کام میرٹ کو مدنظر رکھ کر کرینگے، اراکین اسمبلی کے مسائل ضلعی سطح پر حل کرنے کیلئے حکمت عملی بنا لی، تجاویز پر عملدرآمد ہوگا بجٹ سیشن کے اختتام پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کا خود دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لوں گا، پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی ملتان میں ہوگا اراضی سینٹرز کی تعداد قانگوئی تک بڑھائینگے، پہلے مرحلے میں 102 سینٹرز اور 20 موبائل اراضی سینٹرز قائم کئے جا رہے ہیں تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کریگی، نئے پاکستان میں خواتین کو ان کا حقیقی حق دیا جائیگا وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ملتان اورساہیوال ڈویژن کے اراکین اسمبلی کے الگ الگ اجلاس،خواتین اراکین اسمبلی سے ملاقات

منگل 23 اکتوبر 2018 17:34

جائز کام رکے گا نہیں اور ناجائز کام ہوگا نہیں‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار ..
․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی میں ملتان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے اجلاسوں کے دوران اراکین اسمبلی کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے جبکہ خواتین ارکان اسمبلی نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں گے اور آپ کے مسائل حل کریں گے۔ جائز کام رکے گا نہیں اور ناجائز کام ہوگا نہیں اور ہر کام میرٹ کو مدنظر رکھ کر کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کے مسائل ضلع کی سطح پر حل کرنے کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے ، ان کی تجاویز پر عملدرآمد ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس عملی اقدامات کریں گے۔ ملتان میں نشتر ہسپتال ٹو شروع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ بجٹ سیشن کے اختتام پر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کا خود دورہ کرکے مسائل کا جائزہ لوں گا، اس ضمن میں پنجاب کابینہ کا اجلاس بھی ملتان میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت اراضی سینٹرز کی تعداد اضافہ کیا جائے گا۔

اراضی سینٹرز کی تعداد قانگوئی تک بڑھائی جا رہی ہے اور پہلے مرحلے میں 102 اراضی سینٹرز قائم کئے جائیں گے جبکہ 20 موبائل اراضی سینٹرز بھی دور دراز علاقوں میں کام کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے مل کر وزیراعظم عمران خان کے تبدیلی کے وژن کو پورا کرنا ہے اورشہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا پی ٹی آئی کامنشور ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریںگے اور ارکان اسمبلی کی تجاویز اورسفارشات پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے گا۔

انہوںنے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہرشہراورقصبے کے مسائل پر توجہ دے رہے ہیں ۔ہم صرف کام کرنے کاایجنڈالے کر آئے ہیںاورسابق دور کی طرح ہمارا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں ہے ۔وزیراعلیٰ نے مسائل حل کیلئے اراکین اسمبلی سے مشاورت کی۔وزیراعلیٰ نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

وزیراعلیٰ نے خواتین اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہپاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرے گی۔خواتین ارکان اسمبلی نے سیاسی جدوجہد میں ناقابل فراموش کردارادا کیا ہے ۔خواتین ارکان اسمبلی کی تجاویزپر عملدرآمد کا جائزہ لیںگے۔انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں خواتین کو ان کا حقیقی حق دیا جائے گا۔تبدیلی کے لئے خواتین اراکین اسمبلی کو اپنا بھر پور کردارادا کرنا ہے ۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز بھی دیں۔سینئر صوبائی وزیر، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور سیکرٹریز صاحبان نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات