مویشی پال حضرات و پولٹری فارمرز کو بھیڑ بکریوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے ،

مرغیوں میں رانی کھیت سے بچائو کیلئے ویکسینیشن کروانے کی ہدایت

منگل 23 اکتوبر 2018 17:50

فیصل آباد۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) محکمہ لائیو سٹاک نے مویشی پال حضرات اور پولٹری فارمرز کو فوری طور پر بھیڑ بکریوں میں حفاظتی ٹیکے لگوانے جبکہ مرغیوں میں رانی کھیت سے بچائو کیلئے ویکسینیشن کروانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ رواں ماہ اکتوبر کے دوران مذکورہ ٹیکے لگوانے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ فیصل آباد کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صالحہ گل نے بتایا کہ جانوروں کو متعدی بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کا سلسلہ مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے رواں ماہ اکتوبر کے دوران بھیڑ بکریوں میں کاٹا یا پی پی آر کے حفاظتی ٹیکے جبکہ مرغیوں میں رانی کھیت سے بچائو کیلئے ویکسینیشن کی جارہی ہے، بڑے جانوروں گائے، بھینسوں میں چوڑے ماریا بلیک کوارٹر کی بیماری پر قابو پانے کیلئے نومبر سے فروری تک حفاظتی ٹیکے لگائے جا ئیں گے، مویشی پال حضرات جانوروں کو متعدی امراض سے بچائو کیلئے شیڈول کے مطابق ٹیکے لگوائیں تاکہ ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :