پرندوں اور جانوروں کی حفاظت و نشورونما ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ،کمشنر ساہیوال

منگل 23 اکتوبر 2018 17:50

چیچہ وطنی۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) کمشنر ساہیوا ل ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہاہے کہ کہ اللہ تعالی نے پرندوں اور جانوروں کی تخلیق زمین کے حسن میں اضافے اور انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے کی، اس لئے ان کی حفاظت اور نشورونما بھی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ، حکومت نے پرندوں کے شکار کیلئے خصوصی پرمٹس اور لائسنس جاری کرنے کی متوازن پالیسی ترتیب دی ہے اس لئے کسی شخص کو غیر قانونی شکار کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں محکمہ وائلڈ لائف کی بریفنگ میں کہی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈاکٹر مصباح سرور نے محکمے کی کارکردگی کے بارے میں بتایا ۔ انہو ںنے بتایا کہ محکمہ پرندوں اور جانوروں کے شکار کو ریگولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی کرتا ہے، 2017-18میں غیر قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف254 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جن سے 3 لاکھ41 ہزار500روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ لائسنس جاری کرنے کی مد میں 40 لاکھ54 ہزار سے زائد آمدنی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :