Live Updates

وزیراعظم ریاض پہنچ گئے، گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعززیز، پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق نے استقبال کیا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:02

وزیراعظم ریاض پہنچ گئے، گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعززیز، پاکستانی ..
ریاض / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورہ کے دوسرے مرحلے میں منگل کو ریاض پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر ریاض کے ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا اس موقع پر دیگر سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی وہاں موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور وزیر مملکت/چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں گزشتہ شب روضہ رسولؐ پر حاضری دی، نماز عشاء اور نوافل ادا کئے اور ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات