نیب کراچی نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:05

نیب کراچی نے اربوں روپے کی اراضی سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) نیب کراچی نے اربوں روپے کی اراضی کے سکینڈل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں سابق مختیار کار سکیم 33 محمد اقبال اعوان اور پرائیویٹ شخص محمد ابراہیم ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ ملزمان نے مبینہ طور پر2005ء سے 2008ء کے دوران 275 افراد سے الرحیم ولاز کے نام پر 180 ملین روپے اکٹھے کئے۔ انہوں نے اسی زمین کو ایک بار پھر بیچا اور مزید 550 ملین روپے سے زائد رقم بٹوری۔ کراچی سیکٹر31، 32 اورسیکم 33 میں 29 ایکڑ اراضی کی مالیت تقریباً 2 ارب روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :