اسرائیلی فوج نے سات بچوں کے باپ گولیاں مار کر شہید کر دیا

فلسطینی شہری نے چاقو سے حملے کی کوشش کی ،ْ اسرائیلی فوج کا دعویٰ …… فلسطینی وزارت صحت نے صہیونی فوج کے دعوے کو مستردکر دیا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:16

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ میڈیا کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے دعوی کیا گیا کہ فلسطینی نوجوان کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب اس نے الخلیل میں ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے صہیونی فوج کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ فلسطینی کو چاقو حملے کے الزام میں گولیاں ماری گئیں۔وزارت صحت کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی شہری کو مسجد ابراہیمی کے قریب گولیاں مار کر شہید کیا۔ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت معمر عریف الاطرش کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 42 سال بتائی جاتی ہے۔ شہید سات بچوں کا والد ہے۔

متعلقہ عنوان :