حماس کے قیدیوں کی ملاقاتیوں پر اسرائیلی پابندی کا نیا قانون تیارلیا گیا

قانونی کی منظوری کے بعد ریڈ کراس فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقاتوں کا اہتمام نہیں کراسکے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 18:16

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) حماس کے قیدیوں کی ملاقاتیوں پر اسرائیلی پابندی کا نیا قانون تیارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے میڈیا نے بتایا کہ حکومت نے ایک نیا آئینی بل تیار کیا ہے جس کی منظوری سے اسلامی تحریک مزاحمت حماس سے تعلق رکھنے والے اسیران کو ان کے ملاقاتیوں سے محروم کر دیا جائیگا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق تمام وزرا اس نئے قانون کی منظوری کی حمایت کریں گے ،ْ اس قانونی کی منظوری کے بعد ریڈ کراس فلسطینی اسیران اور ان کے اقارب کے درمیان ملاقاتوں کا اہتمام نہیں کراسکے گی۔کابینہ سے منظوری کے بعد یہ قانون کنیسٹ میں پیش کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ کنیسٹ بھی جلد ہی اس قانون کی منظوری دے گی۔

متعلقہ عنوان :