القدذس کا فلسطینی گور نر شہر سے بے دخلی کی شرط پر رہا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:16

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب محمد محمودنے بتایا ہے کہ اسرائیل کی مرکزی عدالت نے القدس کے فلسطینی گورنر عدنان وغیث کو اس شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے کہ وہ القدس شہر چھوڑ دیں جبکہ عدالت نے ان کی مدت حراست میںتوسیع کے خلاف دی گئی درخواست مسترد کردی۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے مندوب کے مطابق عدالت نے عدنان غیث کو سوموار کو شام چھ بجے تک رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

محمد محمود کے مطابق عدنان غیث کو اس شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ سات روز تک وادی الجوز میں اپنے گھر میں نذر بند رہیں گے، اس کے بعد وہ القدس چھوڑ دیں گے ،ْ اس کے ساتھ ساتھ انہیں 20 ہزار شیکل جرمانہ بھی کیا گیا۔خیال رہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر کو ہفتے کے روز اسرائیلی فوج القدس سے حراست میں لینے کے بعد عوفر جیل میں ڈال دیا تھا۔