Live Updates

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ،مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ملاقات

منگل 23 اکتوبر 2018 18:16

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے منگل کو تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمِ نو اور پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے صحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ عوام تک صحت و تعلیم کی فراہمی تحریک انصاف کا کلیدی ہدف ہے، عوام کیلئے صحت و علاج کی سہولیات یقینی بنانے کیلئے خصوصی وسائل صرف کریں گے۔ ڈھانچہ جاتی اصلاح کے ذریعے پنجاب میں نظامِ صحت کو جدید اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے محنت کررہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ان کی پیشہ وارانہ اور سیاسی خدمات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں اور خواہشات ڈاکٹر یاسمین راشد اور انکی حکومت کیساتھ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات