مقبوضہ کشمیر، کولگام میں نوجوانوں کے قتل کے خلاف دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی

منگل 23 اکتوبر 2018 18:22

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میںاتوار کوبھارتی فوجیوںکے ہاتھوں لارو میں دس نوجوانوں کے قتل کے خلاف جنوبی کشمیر کے اضلاع کولگام ، اسلام آباد ،پلوامہ اور شوپیاں میں منگل کودوسرے دن بھی ہڑتال جاری رہی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان اضلاع میںتمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی۔ادھر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے نوجوانوں کے قتل کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیری تاجروںنے بھی قتل عام کے خلاف احتجاج کیا۔