لینڈ مافیہ منشا بم کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع

ضلعی انتظامیہ سے منشا بم اور اس کے اہل خانہ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگ لیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:24

لینڈ مافیہ منشا بم کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) لینڈ مافیہ منشا بم کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا،پولیس نے منشا بم کی پراپرٹی کیس سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے ضلعی انتظامیہ سے منشا بم اور اس کے اہل خانہ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگ لیا ہے ۔پولیس نے اس کی بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ منشا بم کن افراد کے لیے کام کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق منشا بم آٹھ سے زائد با اثر شخصیات کے ساتھ مل کر کام کرتا تھاجن کی تفصیلات اور ثبوت اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :