وزیراعظم کے سعودی عرب جاتے ہی ڈالر کی قدر میں کمی واقع

منگل کے دن کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی واقع

muhammad ali محمد علی منگل 23 اکتوبر 2018 18:22

وزیراعظم کے سعودی عرب جاتے ہی ڈالر کی قدر میں کمی واقع
کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر 2018ء) وزیراعظم کے سعودی عرب جاتے ہی ڈالر کی قدر میں کمی واقع، منگل کے دن کاروباری روز کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی واقع۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی، جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی، جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.70 روپے سے بڑھ کر133.90 روپے اور قیمت فروخت 133.80 روپے سے بڑھ کر 134 روپے پر جا پہنچی، جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے گھٹ گئی، جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.20 روپے سے کم ہو کر 133 روپے اور قیمت فروخت 134.20 روپے سے کم ہو کر 134 روپے پر آ گئی۔یورو کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا، جس سے یورو کی قیمت خرید 152.50روپے اور قیمت فروخت 154.50روپے ہو گئی، تاہم پاؤنڈ کی قیمت خرید 173 روپے اور قیمت فروخت 175 روپے پر برقرار رہی ۔