کراچی کلب اوپن نیشنل سینئرز اور جونئرز ٹینس چیمپئن شپ 3 نومبرسے کراچی کلب میں کھیلی جائے گی

منگل 23 اکتوبر 2018 18:36

کراچی کلب اوپن نیشنل سینئرز اور جونئرز ٹینس چیمپئن شپ 3 نومبرسے کراچی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) کراچی کلب اوپن نیشنل سینئرز اور جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ 3 سے 9 نومبر تک کراچی کلب کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن سے منظورشدہ نیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کرے گی۔ ٹورنامنٹ میں 50 ہزار روپے کی خطیر انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں جونیئرز 18، 14، 10 اور گرلز 18 سنگلز، جونیئرز ڈبلز، سینئرز 40 پلس اور سینئرز 60 پلس ڈبلز کے مقابلے ہوں گے جبکہ مینز سنگلز اور ڈبلز کے سندھ ریکنگ ایونٹ بھی ٹورنامنٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔

تمام جونیئرز غیر مقامی کھلاڑیوں کو پی ٹی ایف کے قوانین کے مطابق ڈیلی الاونس دیا جائے گا جبکہ غیر مقامی جونیئر مین ڈرا کھلاڑی اکنامی کلاس ریلوے کرائے کے بھی حق دار ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں انٹری بھیجنے کی آخری تاریخ یکم نومبر 2018ء مقرر کی گئی ہے۔ انٹریز ٹورنامنٹ ڈائریکٹر علی منصور زیدی کو کراچی کلب یا محمد خالد رحمانی کو ای میل ایڈریس [email protected] یا واٹس ایپ نمبر 0300 3607209 پر بھیجی جا سکتی ہیں۔