Live Updates

پی کے 71 کے ضمنی انتخابات کیلئے میرے بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست نہیںتھا ، گورنرشاہ فرمان

منگل 23 اکتوبر 2018 18:36

پی کے 71 کے ضمنی انتخابات کیلئے میرے بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست ..
پشاور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ پی کے 71 پشاور کے ضمنی انتخابات کیلئے میرے بھائی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ درست نہیںتھا اور وہ اس غلطی کو تسلیم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری ایک بیان میں گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ وہ بحیثیت نظریاتی کارکن موروثی سیاست کے خاتمے پریقین رکھتے ہیں اورپارٹی سطح پر بھی موروثی سیاست کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ مستقبل میں اپنے خاندان کے کسی فرد کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے سفارش نہیں کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات