Live Updates

انتقامی سیاست کا وقت گزر گیا نوازشریف کے 300ارب واپس لائیں یا معافی مانگیں‘پرویز ملک

پرویز الٰہی کو نیب کی رفتار کم اسلئے لگ رہی ہے کیونکہ انکے دل میں حسد اور سیاسی انتقام کی آگ سلگ رہی ہے‘ عمران نذیر

منگل 23 اکتوبر 2018 18:37

انتقامی سیاست کا وقت گزر گیا نوازشریف کے 300ارب واپس لائیں یا معافی مانگیں‘پرویز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب انتقامی سیاست کا وقت گزر گیا کرپشن کے ثبوت ہیں سامنے لائیں ، نوازشریف کے 300ارب واپس لائیں یا پھر معافی مانگیں۔پرویز الٰہی کو نیب کی رفتار کم اس لئے لگ رہی ہے کیونکہ ان کے دل میں حسد اور سیاسی انتقام کی آگ سلگ رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز،مجتبیٰ شجاع الرحمن، سعدیہ تیمور،اسوہ ،آنیزہ فاطمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں خیبر پی کے احتساب کمشن کے 6ارب کدھر گئی عمران خان کی کابینہ دوستوں اور حواریوں پر مشتمل ہے، تاریخ میں کرپٹ ترین کابینہ ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو یہ بھی بتائیں کہ خیبرپی کے کا 45ارب کاقرض کیوں لیا اور وہ کہاں گیا خیبرپی کے کی 65ارب کی بجلی چوری کیوں نہیں پکڑی خیبرپی کے کی میٹرو کی کرپشن 80ارب پر کیسے پہنچی زُلفی بخاری، علیمہ خان، علیم خان، جہانگیر ترین کی بیرون ملک پراپرٹی کی نیلامی کی تاریخ بتائیں عمران صاحب! اب بڑھکیں نہ ماریں اور لوٹا پیسہ واپس لائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات