بھارت کو ریاست مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت کا پیدائشی حق دینا پڑے گا مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے سفر میں تنہا نہیں ،آزاد کشمیر ،پاکستان کے عوام سمیت ملت اسلامیہ ان کے جائز حق کے حصول کے لیے ان کے ہم قدم رہیں گے

سابق صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خا ن کا 71ویں یوم تا سیس کے پیغام

منگل 23 اکتوبر 2018 18:38

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خا ن نے کہا ہے کہ 24اکتوبر1947کو غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں آزاد کشمیر کی پہلی حکومت قائم کر کے باضابطہ تحریک آزادی کا آغاز ہو گیا تھا 24اکتوبر کے بعد آزادی کی تحریک میں ہمارے اسلاف نے ڈوگرہ سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے مسلم مجاہدین آزادی نے ہندوڈوگرہ ظالمانہ راج کے خلاف مسلح جدوجہدکاآغازکیاجس کے نتیجے کے طورپرریاست کے جوعلاقے آزادہوئے انہیںآزادجموںوکشمیرکے نام سے بین الاقوامی سطح پرشہرت حاصل ہے اوران ہی علاقوںپرمشتمل آزادجموںوکشمیرحکومت کاقیام عمل میںلایاگیاتھا۔

71ویں یوم تا سیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہو گی، لاکھوں کشمیری عوام نے آزادی وطن اور تکمیل پاکستان کے لیے اپنی گردنیں کٹوائیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت کا پیدائشی حق دینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کے سفر میں تنہاء نہیں آزاد کشمیر پاکستان کے عوام سمیت ملت اسلامیہ ان کے جائز حق کے حصول کے لیے ان کے ہم قدم رہیں گے۔

اسلاف نے سنہری قربانیاں دے کر اپنا آج ہمارے مستقبل پر قربان کر دیا۔بھارت نے 27 اکتوبر1947 کو کشمیرپرفوجی یلغارکرکے کشمیریوںکی خواہشات اورامنگوںکے منافی کشمیرپرقبضہ جمالیاکشمیری عوام بھارت کے غیرقانونی تسلط کے خلاف گزشتہ 71سالوںسے بیش بہاقربانیاںدے رہے ہیںجبکہ بھارت علاقے پراپناناجائزقبضہ برقراررکھنے کے لیے نہتے کشمیریوںکوبدترین مظالم کانشانہ بنارہاہے ۔

سردارسکندرحیات خان نے یوم تاسیس کے پیغام میںکہاکہ اقوام متحدہ کوچاہیے کہ وہ اپنی منظورکردہ قراردادوںپر عمل کے لیے سنجیدہ کوشش کرے اورکشمیریوںکے حق خودارادیت کویقینی بنائے کشمیرکے مسئلہ کے منصفانہ حل کے بغیرجنوبی ایشیاء میںپائیدارامن کاقیام ممکن نہیں ہے پچھلی سات دھاہیوںسے بھارتی حکومت نے صدیوںسے پکاراجانے والاخطہ کشمیرجنت نظیرکے باسیوںکے لیے جہنم زاربنارکھاہے کشمیرمیںآزادی کی آواز اب چاردانگ عالم میںپوری شدت کے ساتھ گونج رہی ہے اب بھارت میںآزادی کشمیرکی صدائے حق کودبایانہیںجاسکے گاآج کشمیرکی آزادی کانعرہ پورے بھارت میںبراجمان مقتدرین کی راتوںکی نیندیںحرام کئے ہوئے ہے ۔

انہوں نے عالمی طاقتوںپرزوردیاکہ عالمی طاقتیںاوراقوام متحدہ سنجیدگی سے اس مسئلے کی طرف توجہ دیںاورمسئلہ کشمیرکاپائیدارحل نکال کرجنوبی ایشیاء کی خوشحالی اورترقی کاضامن بنے انہوں نے کہاکہ آزادی کاتحفظ اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی ہمار جز ایمان ہے 24اکتوبر کشمیر کے عوام کی آزادی کی جد جہد کی تاریخ کا سنہری دن ہے جس کو فراموش نہیں کر سکتے آزاد کشمیر کو حقیقی بیس کیمپ بنا کر نہ صرف کشمیر کی آزادی میں فیصلہ کن کردار ادا کریںگے ۔