Live Updates

ہم تحریک انصاف کی طرح کا کام نہیں کریں گے، جو بھی کیا سوچ سمجھ کر کریں گے ،ْسینیٹر مشاہد اللہ خان

نواز لیگ ملکی خزانے میں 18 ارب ڈالر چھوڑ گئی مگر حکومت غلط بیانی کرتے ہوئے کہتی ہے کہ خزانہ خالی ملا ،ْانٹرویو حکومت کو ورثے میں مسائل ملے ،ْقومی خزانے پر بوجھ ملا اور ہر چیز، ہر ادارہ تباہ حال ملا ،ْ ریاض فتیانہ

منگل 23 اکتوبر 2018 18:45

ہم تحریک انصاف کی طرح کا کام نہیں کریں گے، جو بھی کیا سوچ سمجھ کر کریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ ہم تحریک انصاف کی طرح کا کام نہیں کریں گے، جو بھی کیا سوچ سمجھ کر کریں گے‘نواز لیگ ملکی خزانے میں 18 ارب ڈالر چھوڑ گئی مگر حکومت غلط بیانی کرتے ہوئے کہتی ہے کہ خزانہ خالی ملا۔ ایک انٹرویومیں نواز لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ ہم حکومت کے خلاف اگر کوئی قدم اٹھائیں گے تو سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہم تحریک انصاف کی طرح کا کام نہیں کریں گے ،ْجو بھی کیا سوچ سمجھ کر کریں گے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے دو سو غیرملکی ماہرین کی ٹیم پاکستان لانے کا دعویٰ کیا ،ْبیرون ممالک پاکستانیوں سے ڈالروں میں بھاری سرمایہ کاری کی امیدیں دلائیں جو بر نہیں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ ملکی خزانے میں 18 ارب ڈالر چھوڑ گئی مگر حکومت غلط بیانی کرتے ہوئے کہتی ہے کہ خزانہ خالی ملا۔

سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ تحریک انصاف پر سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے اور یہ پارٹی جو کہا کرتی تھی کہ ضمنی انتخابات حکومتی جماعت ہی جیتا کرتی ہے اپنی جیتی ہوئی دس سیٹیں ہار گئی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے راہنما اور رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ ان کی حکومت کو خطرہ نہیں ہے۔ حکومت کو ورثے میں مسائل ملے۔ قومی خزانے پر بوجھ ملا اور ہر چیز، ہر ادارہ تباہ حال ملا۔

انہوںنے کہا کہ اداروں کی بحالی اور اصلاحات پر کام ہو رہا ہے۔ ایسے ہی دباؤ حکومت کو بیرونی قرضوں یا کچھ چیزوں کی قیمت بڑھانے پر مجبور کر رہے ہیں لیکن بہت جلد ملک بہتری کی جانب گامزن نظر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا بیرون ممالک سے نہیں مگر ملک کے اندر سے بہترین ذہنوں کو ٹاسک فورسز کا حصہ بنایا گیا ہے۔ایک سوال پر ریاض فتیانہ نے کہا کہ پارٹی صرف ان حلقوں میں ہاری ہے جو مخالفین کا گڑھ تھے اور عام انتخابات میں عمران خان کی شخصیت اور ان کے بذات خود میدان میں ہونے کی انفرادیت کے سبب جیتی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات