Live Updates

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے میئر حیدرآباد طیب حسین کی ملاقات

منگل 23 اکتوبر 2018 19:03

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے میئر حیدرآباد طیب حسین کی ملاقات
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے میئر حیدرآباد طیب حسین نے گورنرہائوس میںملاقات کی۔ ملاقات میں قومی ترقی میں حیدرآباد کے کردار، شہر کی ترقی وخوشحالی کے ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی نظام کی کارکردگی، عوامی سہولیات کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ حیدرآباد ایک قدیم ترین شہر ہے، قومی ترقی میں شہر کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے، عرصہ دراز سے شہر کے ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہونے کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان کا وژن پورے ملک کی یکساں ترقی ہے اس ضمن میں حیدرآباد کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی، صوبہ کے دوسرے بڑے شہر میں آبادی کے تناسب سے ترقیاتی کام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں میئر حیدرآباد طیب حسین نے حیدرآباد شہر کی ترقی و خوشحالی میں گورنر سندھ کی بھرپور دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ سے حیدرآباد کے مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ چکے ہیں، حیدرآباد کے مکینوں کو موجودہ حکومت باالخصوص وزیر اعظم عمران خان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات