Live Updates

ن لیگ کی اسپیکرپنجاب اسمبلی کیخلاف قرارداد جمع

چودھری پرویزالہی کا بیان نیب تحقیقات پرسوالیہ نشان قرار، پرویزالہی نےانٹرویومیں کہا کہ نیب میں شہبازشریف نے خواجہ آصف کیخلاف بیان دیا،پرویزالہی کوتحقیقات کا کیسے علم ہوا؟ کیا پرویزالہٰی نیب کےترجمان ہیں۔قرارداد کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 اکتوبر 2018 19:00

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے اسپیکرچودھری پرویزالہی ٰکے خلاف قرارداد جمع کروا دی، قرار داد میں چودھری پرویزالٰہی کے نیب تحقیقات سے متعلق بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، چودھری پرویزالہی کا بیان نیب میں ہونیوالی تحقیقات پرسوالیہ نشان ہے، کیا پرویزالہٰی نیب کے ترجمان ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان نے پنجاب اسمبلی میں اسپیکرچودھری پرویزالہی ٰکے خلاف قرارداد جمع کروا دی۔

قرارداد ن لیگ کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین کیجانب سے جمع کرائی گئی۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ پرویزالہی نے ٹی وی انٹرویومیں انکشاف کیا کہ نیب میں شہبازشریف نے خواجہ آصف کے خلاف بیان دیا۔ اسپیکراسمبلی چودھری پرویزالہی ٰکا بیان نیب میں ہونیوالی تحقیقات پرسوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد میں نیب کی کاروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کونیب میں ہونے والی تحقیقات کا کیسے علم ہوا؟ ن لیگ نے سوال کیا کہ کیا پرویزالہٰی نیب کےترجمان ہیں۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز، شہبازشریف کے خلاف کیس عمران خان، وزیر اعلیٰ اور سپیکر نے نہیں بلکہ نیب نے بنائے ہیں۔ نیب نے ان کے خلاف جو ایکشن لیا پنجاب اسمبلی یا حکومت کے وزراء کا اس سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا پنجاب اسمبلی میں ان کا ہنگامہ سمجھ سے با لا تر ہے۔انہوں کہاہے کہ ایوان میں آئین اور قانون سے بالا تر کسی عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایوان کے وقار کو قائم رکھنا سپیکر کی ذمہ داری ہے، ماضی میں کسی اپوزیشن لیڈر نے سپیکر کے بارے میں ایسی بے ہودہ زبان استعمال نہیں کی جو موجودہ اپوزیشن لیڈر کر رہے ہیں، یہ نہ سوچتے ہیں نہ سمجھتے ہیں، سپیکر اور ارکان اسمبلی کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال تربیت میں کمی ہے، اپوزیشن کے اپنے دور حکومت میں انکے اپنے سپیکر نے چار مرتبہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کی جبکہ پی ٹی آئی کے ارکان نے کبھی سپیکر کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے اور نہ ہی توڑ پھوڑ کی۔

وہ اسمبلی اجلاس سے پہلے احاطہ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایوان میں ہنگامہ کرنے والے ارکان کی تعداد 12 ہے تاہم ابھی چھ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، ایوان کی ا سپیشل کمیٹی 16 اکتوبرکو ایوان میں فرنیچر، مائیک اور ریکارڈنگ کے دیگر آلات کی توڑ پھوڑ کے تخمینہ کیلئے بنائی گئی ہے، نقصان کے ذمہ دار ارکان سے ازالہ کروایا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات