معروف گلوکارہ گل بہار بانو اپنے ہی بھائی کی قید سے بازیاب

گل بہار بانو کے بھائی نے ذہنی مریضہ قرار دے کر گلوکارہ کو گھر میں قید کررکھا تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 23 اکتوبر 2018 19:01

معروف گلوکارہ گل بہار بانو اپنے ہی بھائی کی قید سے بازیاب
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23 اکتوبر 2018ء) : پاکستان کی معروف گلوکارہ گل بہار بانو ایک عرصے سے لاپتہ تھیں۔وہ اچانک منظر عام سے غائب ہو گئی تھیں ،جس کے بعد ان کے حوالے سے مختلف چہ میگوئیاں ہونے لگی تھیں۔ان کی پر اسرار گمشدگی نے بہت سے سوالات کو جنم دیا تھا ۔اس صورتحال نے انکے مداحوں کو انتہائی پریشان کر دیا تھا۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ماضی معروف ترین گلوکارہ گل بہار بانو ایک بار پھر منظر عام پر آچکی ہیں۔

انہیں ان کے بھائی نے ذہنی مریضہ قرار دے کر گھر میں قید کررکھا تھا۔

(جاری ہے)

اج انکو انہی کے بھائی کی بنائی ہو قید گاہ سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گل بہار بانو پاکستان کی ممتاز مغنیہ گل بہار بانو 1955ء کے لگ بھگ بہاولپور میں پیدا ہوئیں۔ استاد افضل حسین سے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھے اور 1982ء میں ریڈیو پاکستان بہاولپور سے گائیکی کا آغاز کیا۔ کچھ عرصے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئیں جہاں سے ان کی شہرت کا باقاعدہ آغاز ہوا اور وہ ریڈیو اور ٹیلی وژن کی مقبول گلوکارہ بن گئیں۔ گل بہار بانو غزل گائیکی میں ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2007ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی

متعلقہ عنوان :