آل پاکستان ریلوے چیس ٹورنامنٹ (کل) شروع ہو گا

منگل 23 اکتوبر 2018 19:26

آل پاکستان ریلوے چیس ٹورنامنٹ (کل) شروع ہو گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) آل پاکستان ریلوے چیس ٹورنامنٹ (کل) بدھ سے سندھ سپورٹس بورڈ کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان چیس فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل سعادیہ قریشی نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کراچی، لاہور، ملتان، سکھر اور کوئٹہ شامل ہیں چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔