مارشل گرانولرز اور روہن بھوپنا سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 23 اکتوبر 2018 19:30

مارشل گرانولرز اور روہن بھوپنا سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ..
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور انکے بھارتی جوڑی دار روہن بھوپنا سوئس انڈورز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کا ٹاپ ایٹ مرحلہ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سوئٹزرلینڈ میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ ہسپانوی ٹینس کھلاڑی مارشل گرانولرز اور انکے بھارتی جوڑی دار روہن بھوپنا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلرمو گارشیا لوپیز اور انکے ہم وطن جوڑی دار ڈیوڈ ماریرو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔۔

متعلقہ عنوان :