بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں، جیسن ہولڈر

منگل 23 اکتوبر 2018 19:33

بھارت کے خلاف دوسرے میچ میں بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں، جیسن ہولڈر
ْگوہاٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان اور آل رائونڈر جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں شکست پر مایوس نہیں، کھلاڑیوں نے اچھی فائٹ کی جو کہ پلس پوائنٹ ہے۔ دوسرے میچ میں بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ میچ جیت کر سیریز برابر کریں۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں دوسرے ون ڈے میں آج بدھ کو مدمقابل ہوں گی اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں بلے بازوں کی کارکردگی حوصلہ افزا رہی اسلئے ہم اس شکست کو مثبت لیں گے اور دوسرا میچ جیتنے کیلئے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شمرون ہٹمائر اور اوشین تھامس کی کارکردگی پلس پوائنٹ ہے، امید ہے کہ کھلاڑی اگلے میچز میں گیند اور بلے کے ساتھ عمدہ پرفارم کر کے ٹیم کو فتح دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس ورلڈ کلاس بلے باز ہیں، میچ میں کامیابی کیلئے کسی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کر سکتے بلکہ ہر کھلاڑی کو تینوں شعبوں میں صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانا ہو گی۔۔

متعلقہ عنوان :