وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی ملاقات

منگل 23 اکتوبر 2018 19:36

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے آزاد کشمیر کے صدر سردار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی سے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

ہم نے عام آدمی اور صاحب اقتدار کے درمیان فرق ختم کرنا ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ صدر آزاد کشمیر نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی کے آزاد کشمیر یونیورسٹی کے دورہ کو سراہا۔ صدر آزاد کشمیر نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو کشمیر کی دیگر پانچ جامعات کا دورہ کرنے اور نوجوانوں کو لیکچر دینے کی دعوت دی۔ صدر آزاد کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ مضبوط پاکستان مضبوط کشمیر کا ضامن ہے۔