سوات ،کوئلے کے کان میں معذور افراد کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 23 اکتوبر 2018 19:49

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) کوئلے کے کان میں معذور ہونے والے افراد کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، گذشتہ روز سوات پریس کلب کے سامنے مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کوئلے کان میں معذور ہونے والے افراد ملنگ جان ، عبدالتواب ، رحمان اللہ اور اور دیگر نے کہا کہ ہم کوئلے کی کان میں مزدوری کررہے تھے جس سے گھروں کے چولہے رواں دواں تھے لیکن کان میں کام کے دوران زخمی ہوکر ریڑ کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کی وجہ ہم کسی کام کے قابل نہیں رہے ، ہم بے بس لوگ ہیں ابھی بازاروں میں ہاتھ پھیلاکر لوگوں سے بھیک مانگ رہے ہیں مگر حکومت ہمارے ساتھ کوئی تعائون نہیں کررہی ، انہوں نے کہا کہ ہم کوئلے کی کانوں میںکام کرتے ہوئے اپنی جوانی قربان کی مگر ہمارے ساتھ کوئلے والے کوئی تعائون نہیں کرتے ، ہمارے بعض جگہوں میں کوئلے والے اپنے معذور مزدوروں کو پنشن کے طور مہینے میں کچھ معائوضہ دیتے ہیں اسی طرح ہمیں بھی معائوضہ دیا جائے ، حکومت کی جانب سے معذور افراد کے ساتھ جو تعاؤن کیا جارہا ہے اسی طرح ہمیں وسائل فراہم کئے جائیں تاکہ ہمارے بچے فاقوں سے نکل کر عام شہریوں کی طرح زندگی بسر کرسکیں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے مسائل پر غور کریں اگر ہمارے مسائل حل نہ کئے گئے تو ہمارے سینکڑوں افرادجو مشکلات سے دوچار ہیں سڑکوں پر نکل کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :