Live Updates

اپوزیشن کو متحدکرنے کی کوششیں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہیں ،نثار احمد کھوڑو

منگل 23 اکتوبر 2018 19:49

اپوزیشن کو متحدکرنے کی کوششیں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہیں ،نثار احمد ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاق میں حزب اختلاف کے تمام جماعتوں کو متحد کرنے کی کوششیں جمہوریت اور جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ہے، پیپلز پارٹی جمہوریت کو بحال رکھنے کے لیے اپنی تکالیف بھول کر مخالفین کے ساتھ پہلے بھی بیٹھی ہے اور اب بھی مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن کے سیاسی مخالف جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں۔

گڑھی خدابخش بھٹو میں بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سازشوں کو منہ توڑ جواب دینے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مشترکہ حزب اختلاف ئی بہتر کردار ادا کرسکتی ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت نے سالوں سے جیل کاٹے ہیں اس لیے تنقید کرنے والے پہلے اپنی گریبان میں جھانک کر دیکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت عوام کو رلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہے، بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث دو ماہ کے اندر عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں اور عوام تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں سے بے زار ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے انہیں کرتوتوں کے خلاف پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں قرارداد لاسکتی ہے اور مسلم لیگ ن بھی پنجاب اسمبلی میں قرارداد لانے کی ہمت کرے۔ نثار احمد کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں کراچی میں پی ٹی آئی کی ظاہری کامیابی اصل میں ناکامی ثابت ہوئی ہے کیونکہ کراچی میں ضمنی انتخابات میں عوام نے عمران خان کو آئینہ دکھا دیا ہے جس کے ثبوت ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدواروں کو 60 ہزار ووٹوں کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی خودمختیاری کے لیے قوم نے سالوں سے جدوجہد کی اور پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے صوبائی خودمختیاری پر حمل وفاقی پر حملے کے مترادف ہے، میں فیصل واوڈا کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ صوبائی خودمختاری کو ختم کرکے دکھائیں تو انہیں حیثیت کا پتہ چل جائے گا، پیپلز پارٹی ہر موڑ پر 18 ویں ترمیم کا دفاع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے وزرا کو آئین کی الف ب کا بھی پتہ نہیں جس کے باعث پی ٹی آئی کی حکومت قومی مالیاتی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم کرنے اور صوبائی خودمختیاری کے خلاف بے لغام گھوڑے کی طرح بات کرکے چھوٹے صوبوں کے عوام کی دل آزاری کررہے ہیں۔ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی مالیاتی ایوارڈ جاری کرکے صوبوں کا حصہ کم کرنے کے بجائے بڑھادیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات