احتساب عدالت نے شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف پونے 6 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی

منگل 23 اکتوبر 2018 19:51

احتساب عدالت نے شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف پونے 6 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف پونے 6 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جہاں ملزمان شرجیل میمن، انعام اکبر، سارنگ لطیف، یوسف کابرو سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی گئی احتساب عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالات دیکھ رہا ہو مجھے نہیں لگتا پورے ہو لیکن میری دعا ہے کہ پورے ہوجائیم ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ،معاشی صورتحال خراب ہے زیادہ مجھے علم نہیں اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتا،تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے حکومت کوشیش کر رہی ہیں، ایک سوال پر کہ آصف علی زرداری کہتے ہے اپوزیشن اب حکومت کو ٹف ٹائم دیگی پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے آصف علی زرداری کا بیان دکھا نہیں اس لئے کچھ نہیں کہہ سکتا، ٹریفک چالان کے متعلق پہنچے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہہ جھے افسوس ہوا رکشہ ڈرائیور کے انتقال پر لیکن ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ضروری ہے۔