3 ارب روپے کی کرپشن ،پی ایس او اور بائیکو آفیشلز کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 19:51

3 ارب روپے کی کرپشن ،پی ایس او اور بائیکو آفیشلز کے خلاف ریفرنس دائر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت میں پاکستان اسٹیٹ آئل میں 23 ارب روپے کی کرپشن ،پی ایس او اور بائیکو آفیشلز کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او نعیم یحییٰ میر ،سابق ڈائکریٹر منسٹری آف پیٹرولیم اور نیچرل ریسورسز سمیت 8 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے دیگر ملزمان میں نذیر احمد جعفری،ذوالفقار علی جعفری،اختر ضمیر کامران افتخار لاری عامر عباسی شامل ہیں، ملزم سید ذوالفقار علی جعفری کو اسلام آباد نذر علی زیدی کو گلگت بلتستان سے گرفتار کیا گیا ہے،نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان نے پی ایس او میں اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، ملزمان کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 23 ارب سے زائد کا نقصان پہنچا۔