نواب ثناء اللہ خان زہری سے علاقے کے مختلف قبائل ،ٹکری اور دیگر اہم شخصیات کی ملاقاتیں

بلوچستان کی سیاسی صورتحال ،امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 23 اکتوبر 2018 19:53

نواب ثناء اللہ خان زہری سے علاقے کے مختلف قبائل ،ٹکری اور دیگر اہم شخصیات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) چیف آف جھالاوان بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی نواب ثناء اللہ خان زہری سے منگل کے روز انکی رہائش گاہ جھالاوان ہائوس میں علاقے کے مختلف قبائل ،ٹکری اور دیگر اہم شخصیات نے ملاقاتیں کی اور ان سے خاص طورپر بلوچستان کی سیاسی صورتحال ،امن وامان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقاتوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔