Live Updates

نواز شریف کا تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا امکان

آصف زرداری نے موجودہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ ملا لیا، جے یو آئی ف کے سربراہ کو نواز شریف کو منانے کا ٹاسک بھی دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 اکتوبر 2018 19:50

نواز شریف کا تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ ..
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 اکتوبر 2018ء) نواز شریف کا تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا امکان، آصف زرداری نے موجودہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ ملا لیا، جے یو آئی ف کے سربراہ کو نواز شریف کو منانے کا ٹاسک بھی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو ختم کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔

آصف زرداری 2 ماہ کے بعد ہی تحریک انصاف کی حکومت کو چلتا کرنا چاہتے ہیں۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نا حکومت چلانا تحریک انصاف کی بس کی بات ہے، نہ ہی ملک۔ آصف زرداری نے کھلے عام عمران خان کی حکومت کیخلاف طبل جنگ بجاتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے ساتھ ملا لیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے 31 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس  بلانے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ آصف زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے نواز شریف کا منانے کا ٹاسک مولانا فضل الرحمان کو سونپا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تجریہ کار کہتے ہیں کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو ختم کرنے کی کسی تحریک کا حصہ بنیں گے۔ نواز شریف اس وقت خود مشکلات کا شکار ہیں۔ جبکہ خود پر بنے کیسز کو ختم کروانے کیلئے نواز شریف پس پردہ معاملات بھی طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس لیے اس وقت قوی امکان ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو چلتا کرنے کیلئے نواز شریف آصف زرداری کا ساتھ نہیں دیں گے۔ تاہم نواز شریف اپنے وقت کا انتظار ضرور کریں گے۔ اگر آنے والے چند ماہ میں حکومت مہنگائی کے طوفان کو قابو میں کرنے اور ملک کے حالات بہتر کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی، تو تب ہی نواز شریف موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کیخلاف باہر نکلیں گے۔ اس سے قبل نواز شریف موجودہ حکومت کو ختم کرنے کی کسی مہم جوئی کا حصہ نہیں بنیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات