ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

منگل 23 اکتوبر 2018 20:03

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2018ء) ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سعودی ہم منصب سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایئر چیف مارشل نے منگل کے روز سعودی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر انہیں سعودی فضائیہ کے پاک و چوبنددستے نے سلامی دی، ایئر چیف نے رائل فضائیہ کے سربراہ ترکی بن بندر سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور اہم دفاعی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سعودی کمانڈر نے کہا کہ پاک اور سعودی عرب کے درمیان محبت کا رشتہ ہے۔